ناندیڑ: ۲۶؍ستمبر (اعتماد نیوز)پولس اور فوڈز اینڈ ڈرگس محکمہ کی ٹیم نے
شہر کے رحمت نگر علاقہ میں چھاپہ مارکر ایک مکان سے ۸؍لاکھ روپئے کا گٹکھا
ضبط کیا ہے ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق پولس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رحمت
نگرکے رہنے والے محمد فاروق عبدالرشید کے مکان میں غیر قانونی طورپر گٹکھے
کا ذخیرہ کیا گیا ہے ۔ اس اطلاع پر پولس اور فوڈز محکمہ کی ٹیم نے چھاپہ
مارکر وہاں سے
تقریباً ۸؍لاکھ روپئے کا گٹکھا ، پان مسالہ ، ضبط کیا ہے ۔
فوڈز آفیسر پروین کاڑے کی شکایت پر محمد فاروق اور محمد خواجہ ان دونوں کے
خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرمیں گٹکھے پر
پابندی رہنے کے باوجود دوسری ریاستوں سے گٹکھا لاکر ذخیرہ کیا جارہا ہے اور
پھر اُسے کالابازار میں زائد رقم سے فروخت کیا جارہا ہے ۔ گٹکھے کی
کالابازار میں کچھ بڑے تاجرین ملوث ہیں ۔